١١

وہ اگاتا ہے تمہارے لیے اس (پانی) سے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اور انگور اور ہر قسم کے پھل یقیناً اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غوروفکر کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور اس نے مسخر کردیا تمہارے لیے رات اور دن کو اور سورج اور چاند کو اور ستارے بھی مسخر ہیں اسی کے حکم سے یقیناً اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
اور جو چیزیں اس نے پھیلا دی ہیں تمہارے لیے زمین میں ان کے مختلف رنگ ہیں یقیناً اس میں بھی نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو نصیحت اخذ کریں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اور وہی ہے جس نے سمندر کو تمہاری ضروریات پوری کرنے میں لگا دیا ہے تاکہ تم کھاؤ اس سے تازہ گوشت اور تاکہ تم نکالو اس میں سے بناؤ سنگھار کا سامان جو تم پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہو کشتیوں کو کہ پانی کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں اس (سمندر) میں اور تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
اور اس نے زمین میں لنگر ڈال دیے ہیں کہ تمہیں لے کر لڑھک نہ جائے اور اس میں (ندیاں بہا دی ہیں) اور راستے (بنا دیے ہیں) تاکہ تم اپنی منزلوں تک پہنچا کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور دوسری علامتیں بھی ہیں۔ اور وہ ستاروں سے بھی رہنمائی حاصل کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
تو کیا جو (یہ سب کچھ) پیدا کرتا ہے ان کی طرح ہے جو (کچھ بھی) پیدا نہیں کرتے ؟ تو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کو گنو تو ان کا احاطہ نہیں کرسکو گے یقیناً اللہ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم چھپاتے ہو اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
اور جن کو یہ پکارتے ہیں اللہ کے سوا وہ کچھ پیدا نہیں کرتے بلکہ وہ تو خود پیدا کیے گئے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders