١١

اور انسان شر مانگ بیٹھتا ہے (اپنے نزدیک) بھلائی مانگتے ہوئے اور انسان بہت جلد باز ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور ہم نے بنایا رات اور دن کو دو نشانیاں تو تاریک کردیا ہم نے رات کی نشانی کو اور روشن بنا دیا ہم نے دن کی نشانی کو تاکہ تم تلاش کرو اپنے رب کا فضل اور تاکہ تم جان لو سالوں کی گنتی اور (نظام الاوقات کا) حساب اور ہرچیز کو ہم نے کھول کھول کر بیان کردیا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
اور ہر انسان کی قسمت چپکا دی ہے ہم نے اس کی گردن میں اور ہم نکال لیں گے اس کے لیے قیامت کے روز (اسے) ایک کتاب (کی شکل میں) وہ پائے گا اسے کھلی ہوئی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
پڑھ لو اپنا اعمال نامہ ! آج تم خود ہی اپنا حساب کرلینے کے لیے کافی ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
جس کسی نے ہدایت کی راہ اختیار کی تو اس نے اپنے ہی (بھلے کے) لیے ہدایت کی راہ اختیار کی اور جو کوئی گمراہ ہوا تو اس کی گمراہی کا وبال اسی پر ہے اور کوئی جان کسی دوسری جان کا بوجھ اٹھانے والی نہیں بنے گی اور ہم عذاب دینے والے نہیں ہیں جب تک کہ کسی رسول کو نہ بھیج دیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور جب ہم ارادہ کرتے کہ تباہ کردیں کسی بستی کو تو ہم اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے اور وہ اس میں خوب نافرمانیاں کرتے پس ثابت ہوجاتی اس پر (عذاب کی) بات پھر ہم اس کو بالکل نیست و نابود کردیتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
اور کتنی ہی قوموں کو ہم نے ہلاک کیا نوح کے بعد اور کافی ہے آپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر رہنے اور ان کو دیکھنے کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
جو کوئی عاجلہ کا طلب گار بنتا ہے ہم اس کو جلدی دے دیتے ہیں اس میں سے جو کچھ ہم چاہتے ہیں جس کے لیے چاہتے ہیں پھر ہم مقرر کردیتے ہیں اس کے لیے جہنم وہ داخل ہوگا اس میں ملامت زدہ دھتکارا ہوا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور جو کوئی آخرت کا طلب گار ہو اور اس کے لیے اس کے شایان شان کوشش کرے اور وہ مؤمن بھی ہو تو یہی لوگ ہوں گے جن کی کوشش کی قدر افزائی کی جائے گی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
ہم سب کو مدد پہنچائے جا رہے ہیں ان کو بھی اور ان کو بھی آپ کے رب کی عطا سے اور آپ کے رب کی عطا رکی ہوئی نہیں ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders