رات کا صفر
سورہ
Al-Isra
17

١

پاک ہے وہ ذات جو لے گئی راتوں رات اپنے بندے کو مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ (دُور کی مسجد) تک جس کے ماحول کو ہم نے بابرکت بنایا تاکہ ہم دکھائیں اس (بندے محمد) کو اپنی نشانیاں۔ یقیناً وہی ہے سب کچھ سننے والا دیکھنے والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب (تورات) دی اور ہم نے اسے ہدایت بنایا بنی اسرائیل کے لیے کہ تم مت بناؤ میرے سوا کسی کو کارساز

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
اے ان لوگوں کی اولاد جنہیں ہم نے سوار کرایا تھا نوح کے ساتھ یقیناً وہ ہمارا بہت ہی شکر گزار بندہ تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
اور ہم نے متنبہ کردیا تھا بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد مچاؤ گے اور بہت بڑی سر کشی کرو گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
پھر جب ان دونوں میں سے پہلے وعدے کا وقت آگیا تو ہم نے تم پر مسلط کردیے اپنے سخت جنگجو بندے تو وہ تمہاری آبادیوں میں گھس گئے اور (یوں ہمارا) جو وعدہ تھا وہ پورا ہو کر رہا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
پھر ہم نے تمہاری باری لوٹائی ان پر اور ہم نے مدد کی تمہاری مال و دولت اور بیٹوں کے ذریعے سے اور بنا دیا تمہیں کثیر تعداد (والی قوم)

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
اگر تم نے کوئی بھلائی کی تو خود اپنے ہی لیے کی اور اگر کوئی برائی کمائی تو وہ بھی اپنے ہی لیے کمائی پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آیا تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اور وہ داخل ہوجائیں مسجد میں جیسے کہ داخل ہوئے تھے پہلی مرتبہ اور تباہ و برباد کر کے رکھ دیں (ہر اس شے کو) جس کے اوپر بھی انہیں قبضہ حاصل ہوجائے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
ہوسکتا ہے کہ اب تمہارا رب تم پر رحم کرے اور اگر تم نے وہی روش اختیار کی تو ہم بھی وہی کچھ کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لیے قید خانہ بنا رکھا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
یقیناً یہ قرآن راہنمائی کرتا ہے اس راہ کی طرف جو سب سے سیدھی ہے اور بشارت دیتا ہے ان اہل ایمان کو جو نیک عمل بھی کریں کہ ان کے لیے بہت بڑا اجر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
اور یہ کہ جو لوگ ایمان نہیں رکھتے آخرت پر ان کے لیے ہم نے تیار کر رکھا ہے ایک درد ناک عذاب

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders