حج
سورہ
Al-Hajj
22

١

اے لوگو ! تقویٰ اختیار کروا پنے رب کا یقیناً قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
جس دن تم اس کو دیکھو گے اس دن (حال یہ ہوگا کہ) بھول جائے گی ہر دودھ پلانے والی جسے وہ دودھ پلاتی تھی اور (دہشت کا عالم یہ ہوگا کہ) ہر حاملہ کا حمل گرجائے گا اور تم دیکھو گے لوگوں کو جیسے وہ نشے میں ہوں حالانکہ وہ نشے میں نہیں ہوں گے بلکہ اللہ کا عذاب ہی بہت سخت ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر کسی علم کے اور وہ پیروی کر رہے ہوتے ہیں ہر سر کش شیطان کی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
اس (شیطان) کے بارے میں تو لکھ دیا گیا ہے کہ جو کوئی بھی اس کی دوستی اختیار کرے گا وہ اسے گمراہ کر کے رہے گا اور اس کو پہنچا کر رہے گا دوزخ کے عذاب تک

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
اے لوگو ! اگر تمہیں دوبارہ اٹھائے جانے کے بارے میں شک ہے تو (ذراغور کرو کہ) ہم نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر نطفے سے پھر علقہ سے پھر گوشت کے لوتھڑے سے واضح شکل والا اور غیرواضح شکل والا تاکہ ہم کھول کھول کر بیان کردیں تمہارے لیے اور ہم ٹھہرائے رکھتے ہیں رحموں کے اندر جو ہم چاہتے ہیں ایک وقت معین تک پھر ہم نکالتے ہیں تمہیں چھوٹے سے بچے کی صورت میں پھر تم پہنچتے ہو اپنی جوانی کو اور تم میں وہ بھی ہیں جو پہلے ہی فوت ہوجاتے ہیں اور وہ بھی ہیں جو نکمی عمر تک لوٹائے جاتے ہیں کہ اسے کچھ بھی علم نہ رہے سب کچھ جاننے کے بعد اور تم دیکھتے ہو زمین کو خشک (اور ویران) پھر جب ہم اس پر پانی برساتے ہیں تو وہ لہلاتی ہے اور ابھرتی ہے اور قسم قسم کی ترو تازہ چیزیں اگادیتی ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
یہ اس لیے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ وہی مردوں کو زندہ کرتا ہے (یا کرے گا) اور یہ کہ وہ ہرچیز پر قادر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
اور یہ کہ قیامت آکر رہے گی اس میں کوئی شک نہیں اور یہ کہ اللہ اٹھائے گا ان کو جو قبروں میں ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
اور لوگوں میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو اللہ کے بارے میں جھگڑتا ہے حالانکہ نہ اس کے پاس علم ہے نہ کوئی ہدایت ہے اور نہ کوئی روشن کتاب ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
(تکبر سے) اپنی کروٹ موڑ کر (چل دیتا ہے) تاکہ لوگوں کو اللہ کے راستے سے گمراہ کرے اس کے لیے دنیا میں رسوائی ہے اور قیامت کے دن ہم اسے جلانے والے عذاب کا مزہ چکھائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
(اور اسے کہا جائے گا کہ) یہ سب کچھ تیرے اپنے ہاتھوں کے کرتوتوں کی وجہ سے ہے اور یہ کہ اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders