١١

اور لوگوں میں سے کوئی وہ بھی ہے جو اللہ کی عبادت کرتا ہے کنارے پر رہ کر تو اگر اسے کوئی فائدہ پہنچے تو اس پر مطمئن رہتا ہے اور اگر اسے کوئی آزمائش آجائے تو اپنے ُ منہ کے بل الٹا پھرجاتا ہے وہ خسارے میں رہا دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی یہی تو کھلا خسارہ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
وہ پکارتا ہے اللہ کے سوا ان کو جو نہ اسے کوئی ضرر پہنچاسکتے ہیں اور نہ ہی نفع دے سکتے ہیں یہی ہے بہت دور کی گمراہی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
وہ پکارتا ہے اس کو جس کا ضرر اس کے نفع سے قریب تر ہے بہت ہی برا ہے وہ مدد گار اور بہت ہی برا ہے وہ رفیق

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
یقیناً اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے ان باغوں میں جن کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں گی یقیناً اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
جس شخص کو یہ گمان ہو کہ اللہ ہرگز اس کی مدد نہیں کرے گا دنیا اور آخرت میں تو اسے چاہیے کہ وہ ایک رسّی آسمان کی طرف تانے پھر اسے کاٹ دے پھر دیکھے کہ کیا اس کی یہ تدبیر اس چیز کو دور کردیتی ہے جو اسے غصہ میں لاتی ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور اسی طرح ہم نے نازل کیا ہے اس (قرآن) کو روشن نشانیوں کی شکل میں اور یہ کہ اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے۔ اس کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہے کہ اللہ ہدایت دیتا ہے اس کو جو (ہدایت حاصل کرنا) چاہتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
یقیناً وہ لوگ جو (محمد ﷺ پر) ایمان لائے ہیں اور جو یہودی مجوسی اور عیسائی ہیں اور جن لوگوں نے شرک کی روش اختیار کی ہے یقیناً اللہ فیصلہ کرے گا ان کے مابین قیامت کے دن۔ یقیناً اللہ ہرچیز پر گواہ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ کے سامنے سر بسجود ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور سورج چاند ستارے پہاڑ درخت اور چوپائے اور لوگوں میں سے بھی بہت سارے اور بہت سے (انسان) ایسے ہیں جو عذاب کے مستحق ہوجاتے ہیں اور جس کو اللہ ہی رسوا کر دے پھر اسے عزت دینے والا کوئی نہیں یقیناً اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
یہ دو گروہ ہیں جو اپنے رب کے بارے میں جھگڑ رہے ہیں تو جو لوگ انکار کر رہے ہیں ان کے لیے آگ کے کپڑے قطع کیے جائیں گے ان کے سروں پر کھولتا ہوا پانی بہایا جائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
اس سے جو کچھ ان کے پیٹوں کے اندر ہے سب گل جائے گا اور ان کی کھالیں بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders