مال غنیمت
سورہ
Al-Anfal
08

١

(اے نبی ﷺ) یہ لوگ آپ سے اموال غنیمت کے بارے پوچھ رہے ہیں آپ کہیے کہ اموال غنیمت کل کے کل اللہ اور رسول ﷺ کے ہیں پس تم اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور اپنے آپس کے معاملات درست کرو اور اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کرو اگر تم مؤمن ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
حقیقی مؤمن تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو ان کے دل لرز جاتے ہیں اور جب انہیں اس کی آیات پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کے ایمان میں اضافہ ہوجاتا ہے اور وہ اپنے رب ہی پر توکل کرتے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
) جو نماز کو قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
یہی لوگ ہیں جو حقیقی مؤمن ہیں ان کے لیے ان کے رب کے پاس (اونچے) درجات اور مغفرت اور عزت والا رزق ہے۔ یہاں سے اب غزوۂ بدر کا ذکر شروع ہو رہا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
جیسے کہ نکالا آپ کو (اے نبی ﷺ آپ کے رب نے آپ کے گھر سے حق کے ساتھ اور یقیناً اہل ایمان میں سے کچھ لوگ اسے پسند نہیں کر رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
وہ لوگ آپ ﷺ سے جھگڑ رہے تھے حق کے بارے میں اس کے بعد کہ بات (ان پر) بالکل واضح ہوچکی تھی (وہ لوگ ایسے محسوس کر رہے تھے) جیسے انہیں موت کی طرف دھکیلا جا رہا ہو اور وہ اسے دیکھ رہے ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
اور یاد کرو جبکہ اللہ وعدہ کر رہا تھا تم لوگوں سے کہ ان دونوں گروہوں میں سے ایک تمہیں مل جائے گا اور (اے مسلمانو !) تم یہ چاہتے تھے کہ جو بغیر کانٹے کے ہے وہ تمہارے ہاتھ آئے اور اللہ چاہتا تھا کہ اپنے فیصلے کے ذریعے سے حق کا حق ہونا ثابت کر دے اور کافروں کی جڑ کاٹ دے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
تا کہ سچا ثابت کر دے حق کو اور جھوٹاثابت کر دے باطل کو خواہ یہ مجرموں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
یاد کرو جبکہ تم لوگ اپنے رب سے فریاد کر رہے تھے تو اس نے تمہاری دعا قبول کی تھی کہ میں تمہاری مدد کروں گا ایک ہزار ملائکہ کے ساتھ جو پے درپے آئیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
اور اللہ نے اس کو نہیں بنایا مگر (تمہارے لیے) بشارت اور تاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہوجائیں۔ اور مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ زبردست حکمت والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders