٢١

اور ان لوگوں کی مانند مت ہوجاؤ جو کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور حقیقت میں وہ سنتے نہیں ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
یقیناً تمام چوپایوں میں اللہ کے نزدیک بد ترین وہ بہرے گونگے (انسان) ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور اگر اللہ کے علم میں ہوتا کہ ان میں کوئی خیر ہے تو وہ انہیں سنوا دیتا اور اگر وہ انہیں (بھلائی کے بغیر) سنوا بھی دیتا تو وہ اعراض کرتے ہوئے پیٹھ پھیر جاتے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اے اہل ایمان ! لبیک کہا کرو اللہ اور رسول ﷺ کی پکار پر جب وہ تمہیں پکاریں اس شے کے لیے جو تمہیں زندگی بخشنے والی ہے اور یہ کہ (بالآخر) تم سب کو یقیناً اسی کی طرف جمع کیا جانا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اور ڈرو اس فتنے سے جو تم میں سے صرف گنہگاروں ہی کو اپنی لپیٹ میں نہیں لے گا اور جان لو کہ اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اور یاد کرو جبکہ تم تھوڑی تعداد میں تھے اور زمین میں دبا لیے گئے تھے تمہیں اندیشہ تھا کہ لوگ تمہیں اچک لے جائیں گے تو اللہ نے تمہیں پناہ کی جگہ دے دی اور تمہاری مدد کی اپنی خاص نصرت سے اور تمہیں بہترین پاکیزہ رزق عطا کیا تاکہ تم شکر ادا کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اے اہل ایمان ! مت خیانت کرو اللہ سے اور رسول ﷺ سے اور نہ ہی اپنی (آپس کی) امانتوں میں خیانت کرو جانتے بوجھتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
اور جان لو کہ تمہارے اموال اور تمہاری اولاد فتنہ ہیں اور یہ کہ اللہ ہی کے پاس ہے بڑا اجر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
اے اہل ایمان ! اگر تم اللہ کے تقویٰ پر برقرار رہو گے تو وہ تمہارے لیے فرقان پیدا کر دے گا اور دور کر دے گا تم سے تمہاری برائیاں (کمزوریاں) اور تمہیں بخش دے گا۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
اور یاد کیجیے جب کفار آپ ﷺ کے خلاف سازشیں کر رہے تھے وہ بھی چالیں چل رہے تھے اور اللہ بھی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اللہ بہترین منصوبہ بندی کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders