٣١

پھر تم قیامت کے دن اپنے رب کے پاس آپس میں جھگڑو گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
اس شخص سے بڑھ کر ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے اور جھٹلائے سچی بات کو جبکہ اس کے پاس آگئی ہو ! تو کیا جہنم ہی میں ٹھکانہ نہیں ہے ایسے کافروں کا !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اور وہ شخص جو سچائی لے کر آیا اور وہ جس نے اس کی تصدیق کی یہی لوگ ہیں کہ جو متقی ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
ان کے لیے اپنے رب کے پاس وہ سب کچھ ہے جو یہ چاہیں گے۔ یہی بدلہ ہے نیکوکاروں کا !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
ا کہ اللہ ان سے دور کر دے ان کے ُ برے اعمال کو اور ان کو اجر عطا فرمائے ان کے بہترین اعمال کے حساب سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
کیا اللہ کافی نہیں ہے اپنے بندے کے لیے ؟ اور (اے نبی ﷺ !) یہ لوگ آپ کو ڈراتے ہیں ان سے جو اس کے علاوہ (ان کے معبود) ہیں۔ اور جس کو اللہ گمراہ کر دے تو اس کے لیے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
اور جس کو اللہ ہدایت دے دے توا سے گمراہ کرنے والا کوئی نہیں تو کیا اللہ زبردست انتقام لینے والا نہیں ہے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
اور (اے نبی ﷺ !) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو تو وہ یقینا یہی کہیں گے کہ اللہ نے ! تو ان سے کہیے کہ ذرا غور کرو ! جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا اگر اللہ نے میرے لیے کسی تکلیف کا فیصلہ کرلیا ہے تو کیا وہ (تمہارے معبود) اس تکلیف کو دور کرسکیں گے ؟ یا اگر اس نے میرے لیے رحمت کا کوئی فیصلہ کرلیا ہے تو کیا وہ اس کی رحمت کو روک سکتے ہیں ؟ آپ کہہ دیجیے کہ میرے لیے تو اللہ ہی کافی ہے ! اور اسی پر توکل ّکرتے ہیں توکل کرنے والے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
آپ کہیے کہ اے میری قوم کے لوگو ! تم اپنی جگہ پر جو کرسکتے ہو کرلو میں بھی اپنی سی محنت کر رہا ہوں پس عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
کہ کس پر آتا ہے وہ عذاب جو اسے رسوا کر دے اور اس پر وہ عذاب نازل ہوجائے جو ہمیشہ رہنے والا ہو !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders