٥١

اس میں وہ تکیے لگا کر بیٹھے ہوں گے طلب کریں گے اس میں میوے بہت سے اور مشروبات بھی

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
اور ان کے پاس ہوں گی (ان کی بیویاں) نیچی نگاہوں والی ان کی ہم عمر۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
یہ کچھ ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے حساب کے دن کے لیے !

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
یہ ہیں ہماری عطا کی ہوئی چیزیں جو کبھی ختم نہیں ہوں گی۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
(متقین کے لیے تو) یہ ہے ! اور یقینا سرکشوں کے لیے لوٹنے کی بہت بری جگہ ہے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٦
(یعنی) جہنم جس میں وہ داخل ہوں گے پس وہ بہت ہی برا بچھونا ہوگا

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٧
یہ ہے (ان کے لیے) پس اس کو چکھیں کھولتا ہوا پانی اور پیپ !

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٨
اور اسی طرح کی کئی دوسری چیزیں بھی۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٩
یہ ایک فوج ہے جو تمہارے ساتھ دھنسی چلی آرہی ہے ان کے لیے کوئی کشادگی نہ ہو ! یہ ہیں آگ میں گھسے آنے والے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٠
وہ (نئے آنے والے) کہیں گے کہ نہیں بلکہ تم ایسے ہو ! تمہارے لیے نہ ہو کوئی کشادگی ! تم نے ہی اسے ہمارے لیے پہلے بھیجا ہے تو یہ بہت ہی بری جگہ ہے ٹھہرنے کی۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders