٢١

تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
ان دونوں سے نکلتے ہیں موتی بھی اور مونگے بھی۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اور اسی کے ہیں یہ جہاز جو سمندر میں پہاڑوں کی مانند اونچے اٹھے ہوئے ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کو جھٹلائو گے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
جو کوئی بھی اس (زمین) پر ہے فنا ہونے والا ہے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور باقی رہے گا صرف تیرے رب کا چہرہ جو بہت بزرگی اور بہت عظمت والا ہے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
اسی سے مانگتا ہے جو کوئی بھی آسمانوں اور زمین میں ہے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کو جھٹلائو گے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders