٤١

بحر و بر میں فساد رونما چکا ہے لوگوں کے اعمال کے سبب تاکہ وہ انہیں مزہ چکھائے ان کے بعض اعمال کا تاکہ وہ لوٹ آئیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
(اے نبی ﷺ ! ان سے) کہیے کہ تم زمین میں گھومو پھرو اور دیکھو کہ ان لوگوں کا کیا انجام ہوا جو (تم سے) پہلے تھے ان میں سے اکثر مشرک ہی تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
پس اپنے چہرے کو قائم رکھو دین قیم کی طرف اس سے پہلے کہ وہ دن آجائے جسے اللہ کی طرف سے کوئی لوٹانے والا نہیں ہوگا جس دن یہ لوگ علیحدہ علیحدہ ہوجائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر ہوگا اور جن لوگوں نے نیک اعمال کیے تو وہ اپنی ہی جانوں کے لیے سامان کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
تا کہ اللہ بدلہ دے اپنے فضل سے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے یقیناً وہ کافروں کو پسند نہیں کرتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت دینے والی بنا کر اور تاکہ وہ تمہیں مزہ چکھائے اپنی رحمت کا اور اس لیے بھی کہ اسی کے حکم سے کشتیاں چلیں اور تاکہ تم (ان کشتیوں پر سوار ہو کر) اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم اس کا شکرادا کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٧
اور (اے نبی ﷺ !) آپ سے پہلے بھی ہم نے رسول ؑ بھیجے ان کی اپنی اپنی قوم کی طرف تو وہ ان کی طرف لے کر آئے واضح نشانیاں پھر ہم نے انتقام لیا (ان میں سے) ان لوگوں سے جو مجرم تھے اور اہل ایمان کی مدد کرنا ہمارے ذمہ تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٨
اللہ ہی ہے جو ہواؤں کو بھیجتا ہے پھر وہ اٹھاتی ہیں بادلوں کو پھر وہ پھیلا دیتا ہے ان (بادلوں) کو فضا میں جیسے چاہتا ہے اور انہیں کردیتا ہے تہ بر تہ پھر تم دیکھتے ہو بارش کو کہ برستی ہے ان کے درمیان سے پھر جب وہ برساتا ہے اسے اپنے بندوں میں سے جن پر چاہتا ہے تو یکایک وہ خوش ہوجاتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٩
اگرچہ اس سے پہلے کہ وہ ان پر برستی وہ لوگ بالکل ناامید تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٠
تو دیکھو اللہ کی رحمت کے آثار کی طرف وہ کس طرح زندہ کردیتا ہے زمین کو اس کے ُ مردہ ہوجانے کے بعد یقیناً وہی زندہ کرنے والا ہے مردوں کو بھی اور یقیناً وہ ہرچیز پر قادر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders