٣١

اور جب وہ اپنے گھر والوں کی طرف لوٹتے تھے تو باتیں بناتے ہوئے لوٹتے تھے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
اور جب وہ ان (اہل ایمان) کو دیکھتے تھے تو کہتے تھے کہ یقینا یہ بہکے ہوئے لوگ ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
جب کہ انہیں نہیں بھیجا گیا تھا ان پر نگران بنا کر۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
تو آج (قیامت) کے دن اہل ایمان ان کفار پر ہنس رہے ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
وہ تختوں پر بیٹھے (ان کا حشر) دیکھ رہے ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
بدلہ مل گیا نا کافروں کو اس کا جو کچھ وہ کیا کرتے تھے !

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders