غار
سورہ
Al-Kahf
18

١

کل حمد و ثنا اور کل شکر اللہ ہی کے لیے ہے جس نے نازل کی اپنے بندے پر کتاب اور اس میں اس نے کوئی کجی نہیں رکھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
(یہ کتاب) بالکل سیدھی ہے تاکہ وہ خبردار کرے ایک بہت بڑی آفت سے اس کی طرف سے اور (تاکہ) وہ بشارت دے ان اہل ایمان کو جو نیک عمل کرتے ہوں کہ ان کے لیے ہوگا بہت اچھا بدلہ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
وہ اس میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
اور خبردار کر دے ان لوگوں کو جنہوں نے کہا کہ اللہ نے بیٹا بنایا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
انہیں اس کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں اور نہ ہی ان کے آباء و اَجداد کو تھا بہت بڑی بات ہے جو ان کے مونہوں سے نکل رہی ہے وہ نہیں کہتے مگر سرا سر جھوٹ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
تو (اے نبی !) آپ شاید اپنے آپ کو غم سے ہلاک کرلیں گے ان کے پیچھے اگر وہ ایمان نہ لائے اس بات (قرآن) پر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
یقیناً ہم نے بنا دیا ہے جو کچھ زمین پر ہے اسے اس کا بناؤ سنگھار تاکہ انہیں ہم آزمائیں کہ ان میں کون بہتر ہے عمل میں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
اور یقیناً ہم بنا کر رکھ دیں گے جو کچھ اس (زمین) پر ہے اسے ایک چٹیل میدان

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
کیا تم سمجھتے ہو کہ غار اور رقیم (تختی) والے اصحاب ہماری بہت عجیب نشانیوں میں سے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
جبکہ ان نوجوانوں نے غار میں پناہ لی اور انہوں نے کہا : اے ہمارے رب ! تو ہمیں عطا فرما اپنے پاس سے رحمت اور آسان فرما دے ہمارے لیے ہمارے معاملات میں عافیت کا راستہ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders