٣١

آپ ﷺ کہیے کہ اچھا تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
کیا ان کی عقلیں انہیں یہی کچھ سکھا رہی ہیں یا یہ ہیں ہی سرکش لوگ ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
کیا ان کا کہنا ہے کہ یہ اس (محمد ﷺ نے خود گھڑ لیا ہے ؟ بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) یہ ماننے والے نہیں ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
تو وہ لے آئیں اس جیسی کوئی ایک بات اگر وہ سچے ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
کیا یہ بغیر کسی کے بنائے ہوئے خود بن گئے ہیں یا یہ خود ہی خالق ہیں ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
کیا آسمانوں اور زمین کو انہوں نے بنایا ہے ؟ بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) یہ یقین نہیں رکھتے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
کیا ان کے قبضہ قدرت میں آپ کے رب کے خزانے ہیں یا یہ داروغہ ہیں ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
کیا ان کے پاس کوئی ایسی سیڑھی ہے جس کے ذریعے سے یہ آسمان کی خبریں سن لیتے ہیں ؟ اگر ایسا ہے) تو ان کا سننے والا کوئی واضح دلیل لائے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
کیا اس کے لیے تو بیٹیاں ہیں اور تمہارے لیے بیٹے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
کیا آپ ان لوگوں سے کوئی اجرت طلب کر رہے ہیں کہ یہ تاوان کے بوجھ تلے دبے جا رہے ہیں ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders