١١

وہ تم پر آسمان سے خوب بارشیں برسائے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور وہ بڑھا دے گا تمہیں مال اور بیٹوں سے اور تمہیں باغات عطا کرے گا اور تمہارے لیے (چشمے اور) نہریں رواں کر دے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت کے امیدوار نہیں ہو ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اور اس نے تمہیں پیدا کیا ہے درجہ بدرجہ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے کیسے پیدا کیا ہے سات آسمانوں کو تہ بر تہ !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور ان کے اندر اس نے چاند کو روشنی اور سورج کو (درخشاں) چراغ بنا یا !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
اور اللہ نے تمہیں اگایا ہے زمین سے جیسے (سبزہ) اُگایا جاتا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
پھر وہ تمہیں لوٹا دے گا اسی میں اور پھر نکالے گا تمہیں جیسے نکالا جاتا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور اللہ نے تمہارے لیے زمین کو بچھا دیا ہے بچھونے کی طرح۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
تاکہ تم چلو پھرو اس میں کشادہ راستوں پر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders