٩١

اور جہنم بھی ظاہر کردی جائے گی باغیوں کے لیے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٢
اور ان سے کہا جائے گا کہ کہاں ہیں وہ جنہیں تم پوجا کرتے تھے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٣
اللہ کے سوا۔ کیا اب وہ تمہاری کچھ مدد کرسکتے ہیں یا (تمہاری طرف سے) کوئی بدلہ لے سکتے ہیں

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٤
پھر اوندھے ڈال دیے جائیں گے اس (جہنم) میں وہ اور سب گمراہ لوگ

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٥
اور ابلیس کے لشکر بھی سب کے سب

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٦
وہ کہیں گے جبکہ وہ اس میں ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑ رہے ہوں گے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٧
اللہ کی قسم ! یقیناً ہم ہی تھے کھلی گمراہی میں

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٨
جب ہم تمہیں تمام جہانوں کے پروردگار کے برابر ٹھہراتے تھے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٩
اور نہیں گمراہ کیا ہمیں لیکن ان مجرموں نے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٠
تو اب یہاں ہمارے لیے کوئی شفاعت کرنے والا نہیں ہے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders