٥١

پس انہیں اس کے بدنتائج پہنچ گئے جو وہ کماتے تھے۔ ور ان میں سے بھی جو لوگ ظلم (شرک) کی روش اختیار کریں گے ان کو پہنچ کر رہیں گے ان کے کرتوتوں کے برے نتائج اور وہ (اللہ کو) عاجز کردینے والے نہیں ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
کیا یہ جانتے نہیں کہ اللہ ہی ہے جو کشادہ کردیتا ہے رزق کو جس کے لیے چاہتا ہے اور تنگ کردیتا ہے (جس کے لیے چاہتا ہے)۔ یقینا اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ماننے والے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
(اے نبی ﷺ !) آپ کہیے : اے میرے وہ بندو جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا یقینا اللہ سارے گناہ معاف فرما دے گا یقینا وہ بہت بخشنے والا نہایت رحم کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
اور اپنے رب کی طرف رجوع کرو اور اس کے فرمانبردار بن جائو اس سے پہلے کہ تم پر عذاب ّمسلط ہوجائے پھر تمہاری کہیں سے مدد نہیں کی جائے گی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
اور پیروی کرو اس کے بہترین پہلو کی جو نازل کیا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے اس سے پہلے کہ تم پر عذاب اچانک آدھمکے اور تمہیں اس کا گمان تک نہ ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٦
مبادا کہ اس وقت کوئی جان یہ کہے کہ ہائے افسوس اس کوتاہی پر جو مجھ سے اللہ کی جناب میں ہوئی اور میں تو مذاق اڑانے والوں ہی میں شامل رہا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٧
یا وہ یہ کہے کہ اگر اللہ نے مجھے ہدایت دی ہوتی تو میں بھی متقین میں سے ہوجاتا !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٨
یا جب وہ عذاب کو دیکھے تو یوں کہے کہ اگر مجھے ایک بار لوٹنا نصیب ہوجائے تو میں محسنین میں سے ہو جائوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٩
کیوں نہیں ! تیرے پاس میری آیات آئی تھیں تو تو ُ نے ان کو جھٹلا دیا تھا اور تکبر کیا تھا اور تو کافروں میں سے تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٠
اور قیامت کے دن تم دیکھو گے ان لوگوں کو جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا تھا کہ ان کے چہرے سیاہ ہوں گے تو کیا جہنم ہی میں ٹھکانہ نہیں ہے ایسے متکبرین کا ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders