١٤١

وہ لوگ جو تمہارے لیے انتظار کی حالت میں ہیں تو اگر تم لوگوں کو اللہ کی طرف سے کوئی فتح حاصل ہوجائے تو یہ کہیں گے کہ کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے ؟ اور اگر کوئی حصہ پہنچ جائے کافروں کو تو وہ کہیں گے (اپنے کافر ساتھیوں سے) کیا ہم نے تمہارا گھیراؤ نہیں کرلیا تھا ؟ اور ہم نے بچایا نہیں تم کو مسلمانوں سے ؟ تو اللہ ہی فیصلہ کرے گا تمہارے مابین قیامت کے دن اور اللہ اہل ایمان کے مقابلے میں کافروں کو راہ یاب نہیں کرے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٢
یقیناً منافق کوشش کر رہے ہیں اللہ کو دھوکہ دینے کی اور وہ ان کو دھوکہ دے کر رہے گا اور جب وہ کھڑے ہوتے ہیں نماز کے لیے تو کھڑے ہوتے ہیں بڑی کسل مندی کے ساتھ محض لوگوں کو دکھانے کے لیے اور اللہ کا ذکر نہیں کرتے مگر بہت کم

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٣
یہ اس کے مابین مذبذب (ہو کر رہ گئے) ہیں نہ تو یہ ان کی جانب ہیں اور نہ ہی ان کی جانب ہیں اور جسے اللہ ہی نے گمراہ کردیا ہو تو اس کے لیے تم کوئی راستہ نہ پاؤ گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٤
اے اہل ایمان مت بناؤ کافروں کو اپنادلی دوست مسلمانوں کو چھوڑ کر کیا تم چاہتے ہو کہ تم اپنے خلاف اللہ کے ہاتھ میں ایک صریح حجت دے دو ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٥
یقیناً منافقین آگ کے سب سے نچلے طبقے میں ہوں گے اور تم نہ پاؤ گے ان کے لیے کوئی مدد گار

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٦
سوائے ان لوگوں کے جو توبہ کریں اور اصلاح کرلیں اور اللہ سے چمٹ جائیں اور اپنی اطاعت کو اللہ کے لیے خالص کرلیں تو پھر یہ لوگ اہل ایمان میں شامل ہوجائیں گے اور اللہ اہل ایمان کو عنقریب بہت بڑا اجر عطا فرمائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٧
(اے منافقو ذراسوچو !) اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا کرے گا ؟ اگر تم شکر اور ایمان کی روش اختیار کرو اور اللہ بہت ہی قدر دانی فرمانے والا اور ہر شے کا علم رکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٨
اللہ کو بالکل پسند نہیں ہے کہ کسی بری بات کو بلند آواز سے کہا جائے سوائے اس کے جس پر ظلم ہوا ہے اور اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤٩
اگر تم بھلائی کو ظاہر کرو یا اسے چھپاؤ یا تم برائی کو معاف کردیا کرو تو یقیناً اللہ بھی معاف فرمانے والا قدرت رکھنے والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥٠
یقیناً وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسولوں کا اور وہ چاہتے ہیں کہ تفریق کردیں اللہ اور اس کے رسولوں کے مابین اور وہ کہتے ہیں کہ ہم کچھ کو مانیں گے اور کچھ کو نہیں مانیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کے بین بین ایک راستہ نکال لیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders