١٠١

پھر جب صور میں پھونک ماری جائے گی تو اس دن ان میں کوئی نسبی تعلق نہیں رہے گا اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو پوچھیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٢
تو جن کے (نیک اعمال کے) پلڑے بھاری ہوں گے تو وہی فلاح پانے والے ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٣
اور جن کے (نیک اعمال کے) پلڑے ہلکے ہوں گے تو وہی ہوں گے جنہوں نے خود کو ہلاکت میں ڈالا وہ جہنم میں رہیں گے ہمیشہ ہمیش

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٤
آگ ان کے چہروں کو جھلسا دے گی اور وہ اس کے اندر بدشکل ہوجائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٥
(ان سے کہا جائے گا) کیا میری آیات تمہیں پڑھ کر نہیں سنائی جاتی تھیں تو تم ان کو جھٹلایا کرتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٦
وہ کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہماری بدبختی ہم پر غالب آگئی تھی اور (ہم تسلیم کرتے ہیں کہ) ہم گمراہ لوگ تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٧
اے ہمارے پروردگار ! (ایک بار) ہمیں یہاں سے نکال دے اگر ہم دوبارہ یہی کریں تو پھر ہم واقعی ظالم ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٨
اللہ فرمائے گا : اب تم ذلیل و خوار ہو کر اسی میں پڑے رہو اور مجھ سے بات نہ کرو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٩
یقیناً میرے بندوں میں کچھ وہ لوگ بھی تھے جو کہا کرتے تھے کہ اے ہمارے پروردگار ! ہم ایمان لے آئے ہیں بسُ تو ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما اور تو تمام رحم کرنے والوں سے بہتررحم فرمانے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١١٠
تو تم نے ان کا مذاق اڑایا تھا یہاں تک کہ ان لوگوں (کا تمسخر اڑانے کی مصروفیت) نے تمہیں میرا ذکر بھلادیا اور تم ان پر ہنستے ہی رہتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders