٨١

تو کیا جس نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو وہ اس پر قادر نہیں ہے کہ ان جیسی مخلوق دوبارہ پیدا کر دے ! کیوں نہیں ! جبکہ وہ تو بہت تخلیق فرمانے والا سب کچھ جاننے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٢
اس کے امر کی شان تو یہ ہے کہ جب وہ کسی شے کا ارادہ کرلیتا ہے تو وہ اسے کہتا ہے ہوجا اور وہ ہوجاتی ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٣
تو بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس کے قبضہ قدرت میں ہر شے کا اختیار ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹا دیے جائو گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders