٨١

اور جب انہوں نے ڈال دیاتو موسیٰ نے فرمایا کہ تم لوگ جو کچھ لائے ہو یہ جادو ہے۔ یقیناً اللہ اسے ابھی باطل کر دے گا۔ بیشک اللہ مفسدوں کے عمل کو کامیاب نہیں کرتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٢
اور اللہ تو حق کو حق ثابت کرتا ہے اپنے کلمات سے خواہ یہ مجرموں کو کتنا ہی ناگوار ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٣
تو کوئی ایمان نہیں لایا موسیٰ ؑ پر مگر چند نوجوان اس کی قوم میں سے ڈرتے ہوئے فرعون اور اپنے سرداروں سے کہ وہ ان کو مصیبت میں مبتلا نہ کردیں اور یقیناً فرعون زمین میں بہت سرکشی کر رہا تھا اور وہ یقیناً حد سے بڑھ جانے والوں میں سے تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٤
اور موسیٰ نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اگر تم اللہ پر ایمان لے آئے ہو تو اب اسی پر توکلّ بھی کرو اگر تم واقعتا فرمانبردار بن گئے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٥
تو انہوں نے کہا کہ ہم نے اللہ پر توکلّ کیا۔ اے ہمارے رب ! تو ہمیں ان ظالموں کے لیے تختۂ مشق نہ بنا دے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٦
اور ہمیں اپنی رحمت سے اس کافر قوم سے نجات عطا فرما

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٧
اور ہم نے وحی کی موسیٰ اور اس کے بھائی (ہارون) کو کہ تم اپنی قوم کے لیے مصر میں کچھ گھر معینّ کرلو اور بناؤ اپنے گھروں کو قبلہ رخ اور نماز قائم رکھو اور اہل ایمان کو بشارت دے دو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٨
اور موسیٰ نے عرض کیا کہ اے ہمارے پروردگار ! تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو سامان زیب وزینت اور اموال عطا کردیے ہیں دنیا کی زندگی میں پروردگار ! اس لیے کہ وہ لوگوں کو گمراہ کریں تیرے راستے سے اے ہمارے رب ! اب ان کے اموال کو برباد کر دے اور ان کے دلوں میں سختی پیدا کر دے کہ یہ ایمان نہ لائیں جب تک کہ یہ کھلم کھلا دیکھ نہ لیں عذاب الیم کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٩
اللہ نے فرمایا کہ (ٹھیک ہے) تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی اب تم دونوں بھی قائم رہو اور ان لوگوں کے راستے کی پیروی مت کرنا جو علم نہیں رکھتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩٠
اور ہم نے بنی اسرائیل کو پار اتار دیا سمندر (یا دریا) کے پھر ان کا پیچھا کیا فرعون اور اس کے لشکروں نے سرکشی اور زیادتی کی غرض سے یہاں تک کہ جب پا لیا اسے غرق نے کہنے لگا کہ میں ایمان لایا کہ کوئی معبود نہیں سوائے اس کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے ہیں اور میں (اس کے) فرماں برداروں میں سے ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders