١٠١

ان سے کہیے کہ دیکھو جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے لیکن یہ نشانیاں اور ڈراوے ان لوگوں کے کچھ کام نہیں آتے جو ایمان نہیں لانا چاہتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٢
تو کیا یہ منتظر ہیں اسی طرح کے دنوں کے جیسے ان سے پہلے لوگوں پر گزر چکے ہیں کہہ دیجیے کہ پس انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٣
پھر ہم نجات دیتے رہے ہیں اپنے رسولوں کو اور اہل ایمان کو۔ اسی طرح ہمارے اوپر حق ہے کہ ہم اہل ایمان کو نجات دیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٤
(اے نبی !) کہہ دیجیے کہ اے لوگو ! اگر تمہیں میرے دین کے بارے میں کوئی شک ہے تو (جان لو کہ) میں ہرگز نہیں پوجنے والا ان کو جن کو تم پوجتے ہو اللہ کے سوا بلکہ میں تو پوجوں گا اسی اللہ کو جو تمہیں قبض کرے گا اور مجھے حکم ہوا ہے کہ میں ایمان لانے والوں سے ہوجاؤں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٥
اور یہ کہ آپ ﷺ اپنا رخ سیدھا رکھیے دین کی طرف یکسو ہو کر اور ہرگز نہ ہوں ان مشرکوں میں سے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٦
اور مت پکاریئے اللہ کے سوا اس کو جو نہ تمہیں نفع دے سکے نہ نقصان اور اگر (بالفرض) آپ نے ایسا کیا تو پھر آپ بھی ظالموں میں سے ہوجائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٧
اور اگر اللہ آپ کو کوئی ضرر پہنچائے تو کوئی نہیں ہے اس کو دور کرنے والا سوائے اللہ کے اور اگر وہ ارادہ کرلے آپ کے ساتھ بھلائی کا تو اس کے فضل کو لوٹانے والا کوئی نہیں وہ پہنچاتا ہے اس (فضل) کو اپنے بندوں میں سے جسے چاہے اور وہ بخشنے والا رحم کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٨
کہہ دیجیے کہ اے لوگو ! تمہارے پاس حق آچکا ہے تمہارے رب کی طرف سے۔ تو اب جو کوئی بھی ہدایت پائے گا وہ اپنے بھلے کو ہی ہدایت پائے گا اور جو کوئی بھٹک جائے گا تو وہ بھی اپنی جان پر ہی وبال لے گا۔ اور میں تمہارا ذمہ دار نہیں ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠٩
اور (اے نبی !) آپ پیروی کرتے جایئے اس کی جو آپ کی طرف وحی کیا جا رہا ہے اور صبر کیجیے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کر دے اور یقیناً وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders