٦١

اور میری ہی بندگی کرنا۔ یہی سیدھا راستہ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٢
اور وہ تو تم میں سے بہت بڑی تعداد کو گمراہ کر کے لے گیا تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٣
اب یہ جہنم حاضر ہے جس کا تم کو وعدہ دیا جاتا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٤
آج اس میں داخل ہو جائو اپنے کفر کی وجہ سے جو تم کرتے رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٥
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے باتیں کریں گے اور ان کے پائوں گواہی دیں گے اس کمائی کے بارے میں جو وہ کرتے رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٦
ور اگر ہم چاہیں تو ان کی آنکھیں مٹا دیں پھر یہ دوڑیں راستہ پانے کے لیے لیکن کہاں دیکھ سکیں گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٧
اور اگر ہم چاہیں تو ان کی صورتیں مسنح کردیں ان کے اپنے مقام پر تو نہ وہ آگے چل سکیں اور نہ پیچھے لوٹ سکیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٨
اور جس کو ہم زیادہ عمر دیتے ہیں اس کی ِخلقت میں ضعف پیدا کردیتے ہیں۔ تو کیا یہ لوگ عقل سے کام نہیں لیتے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٩
اور ہم نے ان کو شعر نہیں سکھایا اور نہ ہی یہ ان کے شایانِ شان ہے۔ یہ تو بس ایک یاد دہانی اور نہایت واضح قرآن ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٠
ا کہ وہ خبردار کر دے اس کو جو زندہ ہو اور کافروں پر قول واقع ہوجائے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders