٤١

اور ان کے لیے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہم نے ان کی نسل کو بھری ہوئی کشتی میں سوار کردیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
اور ہم نے ان کے لیے اسی طرح کی اور چیزیں بھی پیدا کردیں جن پر یہ لوگ سواری کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
اور اگر ہم چاہیں تو انہیں غرق کردیں پھر نہ تو ان کا کوئی فریاد رس ہوگا اور نہ ہی وہ چھڑائے جائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
مگر یہ ہماری طرف سے رحمت ہے اور فائدہ اٹھانا ہے ایک وقت ِمعین ّتک کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ سبق حاصل کرو اس سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
اور نہیں آتی ان کے پاس کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر یہ اس سے اعراض ہی کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٧
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ خرچ کرو اس میں سے جو اللہ نے تمہیں دیا ہے تو یہ کافر کہتے ہیں اہل ِ ایمان سے کہ کیا ہم انہیں کھلائیں جنہیں اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا ! تم تو خود ہی صریح گمراہی میں پڑے ہوئے ہو !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٨
اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ وعدہ کب پورا ہوگا اگر تم لوگ سچے ہو !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٩
یہ لوگ نہیں انتظار کر رہے مگر ایک چنگھاڑ کا وہ انہیں آپکڑے گی اور یہ (اسی طرح) جھگڑ رہے ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٠
پھر نہ تو وہ کوئی وصیت ہی کرسکیں گے اور نہ ہی اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ کر جاسکیں گے۔ وہ تو بس ایک زور دار چنگھاڑ تھی تو جبھی وہ سب بجھ کر رہ گئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders