١٢١

اور جو بھی وہ خرچ کرتے ہیں کوئی نفقہ چھوٹا ہو یا بڑا اور طے کرتے ہیں کوئی وادی تو (ان کا ایک ایک عمل) ان کے لیے لکھ لیا جاتا ہے تاکہ اللہ بدلہ دے انہیں بہت ہی عمدہ اس کا جو عمل وہ کرتے رہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٢
اور اہل ایمان کے لیے یہ تو ممکن نہیں ہے کہ وہ سب کے سب نکل آئیں تو ایسا کیوں نہ ہوا کہ نکلتا ان کی ہر جماعت میں سے ایک گروہ تاکہ وہ دین کا فہم حاصل کرتے اور وہ اپنے لوگوں کو خبردار کرتے جب ان کی طرف واپس لوٹتے تاکہ وہ بھی نافرمانی سے بچتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٣
اے اہل ایمان ! جنگ کرو ان کافروں سے جو تم سے قریب ہیں اور وہ تمہارے اندر سختی پائیں اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٤
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو ان میں سے بعض (منافقین آپس میں) کہتے ہیں کہ اس نے تم میں سے کس کے ایمان میں اضافہ کیا ؟ تو جو لوگ واقعی ایمان والے ہیں وہ ان کے ایمان میں تو یقیناً اضافہ کرتی ہے اور وہ خوشیاں مناتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٥
رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے تو وہ ان (کے اندر) کی گندگی پر مزید گندگی کا اضافہ کردیتی ہے اور وہ مرتے ہیں اسی حال میں کہ وہ کافر ہوتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٦
کیا یہ (منافقین) دیکھتے نہیں ہیں کہ ہر سال انہیں آزمایا جاتا ہے ایک بار یا دو بار پھر بھی نہ تو یہ لوگ توبہ کرتے ہیں اور نہ ہی نصیحت اخذ کرتے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٧
اور جب کوئی سورت نازل ہوتی ہے تو یہ لوگ آپس میں ایک دوسرے کو دیکھتے ہیں کہ تمہیں کوئی دیکھ تو نہیں رہا پھر وہ وہاں سے کھسک جاتے ہیں (دراصل) اللہ نے ان کے دلوں کو پھیر دیا ہے اس لیے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٨
(اے لوگو دیکھو !) آچکا ہے تمہارے پاس تم ہی میں سے ایک رسول بہت بھاری گزرتی ہے آپ ﷺ پر تمہاری تکلیف تمہارے حق میں آپ ﷺ (بھلائی کے) بہت حریص ہیں اہل ایمان کے لیے شفیق بھی ہیں رحیم بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢٩
) پھر بھی اگر یہ لوگ روگردانی کریں تو (اے نبی ﷺ !) کہہ دیجیے کہ میرے لیے اللہ کافی ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں اسی پر میں نے توکل کیا اور وہ بہت بڑے عرش کا مالک ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders