٦١

وہ کہیں گے : پروردگار ! جس نے یہ سب کچھ ہمارے لیے آگے بھیجا ہے تو اس کے لیے عذاب کو آگ میں دوگنا بڑھا دے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٢
اور وہ کہیں گے : کیا بات ہے ہم یہاں ان کو نہیں دیکھ رہے جنہیں ہم (دنیا میں) برے لوگوں میں شمار کرتے تھے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٣
کیا ہم نے انہیں خواہ مخواہ ہنسی مذاق بنا لیا تھا یا ہماری نگاہیں ان سے چوک رہی ہیں ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٤
یقینا یہ حق ہے اہل جہنم کے مابین جھگڑا !

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٥
(اے نبی ﷺ !) کہہ دیجیے کہ میں تو بس ایک خبردار کرنے والا ہوں اور نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے وہ اکیلا ہے اور ہرچیز پر پوری طرح چھایا ہوا ہے

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٦
وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان کے مابین ہے اور وہ بہت زبردست بہت بخشنے والا ہے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٧
آپ کہہ دیجیے کہ یہ ایک بہت بڑی خبر ہے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٨
تم اس سے اعراض کر رہے ہو۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٩
مجھے کچھ علم نہیں ملااعلیٰ کے بارے میں جب وہ باہم بحث و تکرار کر رہے ہوتے ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٠
میری طرف تو بس یہی وحی کی جاتی ہے کہ میں صرف واضح طور پر خبردار کردینے والا ہوں

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders