٥١

ہم لازماً مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے دنیا کی زندگی میں بھی اور اس دن بھی (مدد کریں گے) جس دن گواہ کھڑے ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٢
جس دن کہ ظالموں کو ان کی معذرت کچھ فائدہ نہ دے گی اور ان کے لیے لعنت ہوگی اور ان کے لیے بہت ُ برا گھرہو گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٣
اور ہم نے موسیٰ ؑ ٰ کو ہدایت دی تھی اور ہم نے وارث بنایا تھا بنی اسرائیل کو کتاب کا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٤
جو ہدایت اور یاد دہانی تھی ہوشمندوں کے لیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٥
تو (اے نبی ﷺ !) آپ صبر کیجیے ! یقینا اللہ کا وعدہ سچا ہے اور اپنے قصور کی معافی چاہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے شام کو بھی اور صبح کو بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٦
یقینا وہ لوگ جو اللہ کی آیات میں جھگڑے ڈالتے ہیں بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو نہیں ہے ان کے دلوں میں کچھ مگر تکبر جس تک وہ پہنچنے والے نہیں ہیں پس آپ اللہ کی پناہ طلب کیجیے یقینا وہ سب کچھ سننے والا ہرچیز کو دیکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٧
آسمانوں اور زمین کی تخلیق یقینا زیادہ بڑا کام ہے انسانوں کی تخلیق سے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٨
اور برابر نہیں ہوسکتے اندھے اور آنکھوں والے اور (نہ برابر ہوسکتے ہیں) وہ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے اور وہ جو بدکار ہیں بہت ہی کم ہے جو کہ تم سبق حاصل کرتے ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٩
(اور دیکھو !) یقینا قیامت آکر رہے گی اس میں کوئی شک نہیں ہے لیکن اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٠
اور تمہارا رب کہتا ہے کہ مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا یقینا وہ لوگ جو میری عبادت سے تکبر کی بنا پر اعراض کرتے ہیں وہ داخل ہوں گے جہنم میں ذلیل و خوار ہو کر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders