٨١

اس دن تک جس کا وقت طے شدہ ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٢
اس نے کہا : پس تیری عزت کی قسم ! میں ان سب کو گمراہ کر کے رہوں گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٣
سوائے ان میں سے تیرے ان بندوں کے جنہیں تو نے خالص کرلیا ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٤
اللہ نے فرمایا : تو حق یہ ہے اور میں تو حق ہی کہتا ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٥
کہ پھر میں بھی بھر کر رہوں گا جہنم کو تجھ سے اور ان سب سے جو تیری پیروی کریں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٦
(اے نبی ﷺ !) آپ کہیے کہ میں تم سے اس پر کوئی اجر نہیں مانگتا اور میں کوئی بناوٹ کرنے والوں میں سے بھی نہیں ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٧
نہیں ہے یہ مگر ایک یاد دہانی اور نصیحت تمام جہان والوں کے لیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٨
اور تم ضرور جان لوگے اس کی اصل خبر ایک وقت کے بعد۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders