٧١

جب کہا تھا آپ ﷺ کے رب نے فرشتوں سے کہ میں بنانے والا ہوں ایک بشر کو مٹی سے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٢
تو جب میں اس کو پوری طرح درست کر دوں اور میں اس میں اپنی روح میں سے پھونک دوں تو تم گرپڑنا اس کے سامنے سجدے میں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٣
تو سجدہ کیا سب کے سب فرشتوں نے اکٹھے ہو کر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٤
سوائے ابلیس کے اس نے تکبر کیا اور وہ کافروں میں سے ہوگیا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٥
اللہ نے فرمایا : اے ابلیس ! تجھے کس چیز نے روکا کہ تو اس کو سجدہ کرتا جسے میں نے اپنے دونوں ہاتھوں سے بنایا ہے ؟ کیا تو نے تکبر کیا یا تو عالی مرتبہ لوگوں میں سے ہے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٦
اس نے کہا : میں اس سے بہتر ہوں ! مجھے بنایا تو نے آگ سے اور اس کو بنایا مٹی سے !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٧
اللہ نے فرمایا : نکل جائو یہاں سے ! اب تم مردود ہوگئے ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٨
اور اب تم پر میری لعنت رہے گی جزا اور سزا کے دن تک

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٩
اس نے کہا : پروردگار ! پھر مجھے مہلت دے اس دن تک جب یہ لوگ دوبارہ اٹھائے جائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨٠
اللہ نے فرمایا : ٹھیک ہے تمہیں یہ مہلت دے دی گئی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders