٤١

اور ذرا یاد کیجیے ہمارے بندے ایوب ؑ کو جبکہ اس نے پکارا اپنے رب کو کہ مجھے شیطان نے شدید بیماری اور تکلیف میں مبتلا کردیا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
ذرا اپنا پائوں زمین پر مارو یہ (چشمہ جو جاری ہوا ہے) ٹھنڈا پانی ہے غسل کے لیے ہے اور پینے کے لیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
اور ہم نے اسے اس کے اہل و عیال بھی عطا کردیے اور ان کے ساتھ ویسے ہی (اہل و عیال) مزید بھی دیے یہ سب ہماری طرف سے رحمت کا مظہر تھا اور یاددہانی تھی ہوش مند لوگوں کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
اور تم لے لو اپنے ہاتھ میں تنکوں کا ایک ُ مٹھا تو اس سے ایک ضرب لگا دو اور قسم نہ توڑو ! یقینا ہم نے اسے صابر پایا بہت ہی خوب بندہ۔ یقینا وہ (ہماری طرف) بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
اور تذکرہ کیجیے ہمارے بندوں ابراہیم ؑ اسحاق ؑ اور یعقوب ؑ کا جو قوت والے اور بصیرت والے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
ہم نے ان کو خالص کرلیا تھا ایک خالص شے یعنی آخرت کے گھر کی یاد دہانی کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٧
اور یقینا وہ ہمارے نزدیک ُ چنے ہوئے اور نیک لوگوں میں سے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٨
اور ذکرکیجیے اسماعیل ؑ الیسع ؑ اور ذوالکفل ؑ کا یہ سب بھی بہت عمدہ لوگوں میں سے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٩
یہ ایک ذکر ہے اور یقینا متقین کے لیے بہت ہی اچھی لوٹنے کی جگہ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٠
(یعنی) رہنے والے باغات جن کے دروازے ان کے لیے کھلے رکھے جائیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders