٣١

جب اس کے سامنے پیش کیے گئے شام کے وقت عمدہ نسل کے اصیل گھوڑے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
تو اس نے کہا کہ میں نے پسند کرلیا مال کی محبت کو اپنے رب کے ذکر کے مقابلے میں ! یہاں تک کہ (سور ج) چھپ گیا اوٹ میں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
(تو اس نے کہا :) واپس لائو ان کو میرے پاس ! تو اب وہ لگا تلوار مارنے ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
اور (اسی طرح) ہم نے آزمائش میں ڈالا سلیمان ؑ کو اور اس کے تخت پر ہم نے ایک جسد ڈال دیا پھر اس نے رجوع کیا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
اس نے دعا کی : پروردگار ! مجھے معاف فرما دے اور مجھے ایسی حکومت عطا فرما جو میرے بعد کسی اور کے لیے سزاوار نہ ہو یقینا تو ہی عطا فرمانے والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
تو ہم نے اس کے لیے ہوا کو بھی مسخر کردیا وہ اس کے حکم سے چلتی تھی بہت نرمی سے جہاں کہیں کا وہ قصد کرتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
اور سرکش ِجنات ّکو بھی (ہم نے مسخر کردیا تھا) سب کے سب عمارتیں بنانے والوں اور غوطہ خوروں کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
اور دوسرے ِجنات ّکو بھی جو جکڑے ہوئے تھے زنجیروں میں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
یہ ہماری عطا ہے پس تم چاہو تو لوگوں پر احسان کرو یا اپنے پاس روکے رکھو اس پر کوئی حساب نہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
اور اس کے لیے ہمارے پاس مقام قرب بھی ہے اور بہت عمدہ ٹھکانہ بھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders