٢١

اور کیا آپ کے پاس خبر آئی ہے جھگڑنے والوں کی ؟ جب وہ دیوار پھلانگ کر محراب میں داخل ہوگئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
جب وہ دائود ؑ کے پاس آئے تو وہ ان سے ڈرا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ڈریں نہیں ہم دو مخالف فریق ہیں ہم میں سے ایک نے دوسرے پر زیادتی کی ہے تو آپ ہمارے درمیان حق کے ساتھ فیصلہ کردیجیے اور آپ اسے ٹالیے نہیں اور سیدھی راہ کی طرف ہماری راہنمائی کیجیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میری ایک ہی دنبی ہے۔ اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کر دو اور گفتگو میں اس نے مجھے دبا لیا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
دائود ؑ نے کہا کہ یہ تو واقعتا اس نے بہت ظلم کیا ہے تمہاری دنبی کو اپنی دنبیوں کے ساتھ ملانے کا مطالبہ کر کے۔ اور یقینا مشترک معاملہ رکھنے والوں میں سے اکثر ایک دوسرے پر زیادتی کرتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو صاحب ِ ایمان اور نیک عمل والے ہوں اور ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں۔ اور دائود ؑ کو اچانک خیال آیا کہ ہم نے اسے آزمایا ہے تو اس نے (فوراً) اپنے رب سے استغفار کیا اور اس کے حضور جھک گیا پوری طرح متوجہ ہو کر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
تو ہم نے اسے معاف کردیا۔ اور یقینا ہمارے پاس اس کے لیے مقام قرب اور اچھا انجام ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
(ہم نے کہا :) اے دائود ؑ ! ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے لہٰذا تم لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ فیصلے کرو اور دیکھو ! اپنی خواہش کی پیروی نہ کرنا کہ وہ تمہیں اللہ کی راہ سے بھٹکا دے گی۔ یقینا وہ لوگ جو بھٹک جاتے ہیں اللہ کے راستے سے ان کے لیے بڑا سخت عذاب ہے بسبب اس کے کہ وہ بھول گئے حساب کے دن کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ ان دونوں کے مابین ہے اسے بےکار پیدا نہیں کیا۔ یہ گمان تو ان لوگوں کا ہے جنہوں نے کفر کیا پس ہلاکت اور بربادی ہے ان کافروں کے لیے آگ کی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
کیا ہم ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے زمین میں فساد مچانے والوں کی طرح کردیں گے ؟ کیا ہم متقیوں کو فاجروں کی طرح کردیں گے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
(اے نبی ﷺ !) یہ کتاب جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے بہت بابرکت ہے تاکہ وہ اس کی آیات پر تدبر کریں اور ہوش مند لوگ اس سے سبق حاصل کریں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
اور ہم نے دائود ؑ کو سلیمان ؑ (جیسا بیٹا) عطا کیا۔ وہ بہت ہی اچھا بندہ تھا۔ بیشک وہ (ہماری طرف) بڑا ہی رجوع کرنے والا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders