١١

یہ بھی ایک لشکر ہے (پہلے ہلاک کیے گئے) لشکروں میں سے جواَب یہاں ہلاک ہوگا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
ان سے پہلے جھٹلایا تھا قوم نوح ؑ قوم عاد اور میخوں والے فرعون نے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
اور قوم ثمود قوم لوط ؑ اور َبن والوں (قومِ شعیب ؑ نے یہ ہیں وہ (ہلاک ہونے والے) لشکر !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
ان سب نے ہی رسولوں ؑ کی تکذیب کی تو وہ میری سزا کے مستحق ہوگئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
اور یہ لوگ بھی اب منتظر نہیں ہیں مگر صرف ایک چنگھاڑ کے جس میں کوئی وقفہ نہیں ہوگا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور وہ کہتے ہیں : اے ہمارے رب ! ہمارا حصہ ُ تو ہمیں جلدی دے دے یومِ حساب سے پہلے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
(اے محمد ﷺ !) آپ صبرکیجیے اس پر جو کچھ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور آپ ﷺ تذکرہ کیجیے ہمارے بندے دائود کا جو بہت قوت والا تھا بیشک وہ (اللہ کی طرف) بہت رجوع کرنے والا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
ہم نے تو اس کے ساتھ پہاڑوں کو مسخر کردیا تھا جو اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے شام کو بھی اور صبح کے وقت بھی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور پرندے بھی جو کہ جمع کردیے جاتے تھے۔ یہ سب کے سب اس کی طرف رجوع کرنے والے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
اور ہم نے اس کی حکومت کو خوب مضبوط کیا تھا اور ہم نے اسے حکمت عطا کی تھی اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت بھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders