٤١

وہ کہیں گے : ُ تو پاک ہے تو ہمارا ولی ہے ان کے سوا۔ } بلکہ یہ لوگ ِجنات ّکی عبادت کیا کرتے تھے ان کی اکثریت ان ہی پر ایمان رکھتی تھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٢
تو آج کے دن تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے لیے کچھ اختیار نہیں رکھتا نہ نفع کا اور نہ نقصان کا } اور ہم کہیں گے ان ظالموں سے کہ اب چکھو اس آگ کے عذاب کا مزا جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٣
اور جب انہیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں ہماری روشن آیات تو وہ (آپس میں ایک دوسرے سے) کہتے ہیں کہ یہ شخص تو بس یہی چاہتا ہے کہ تم کو ان سے روک دے جن کی عبادت تمہارے آباء و اَجداد کرتے تھے اور وہ (یہ بھی) کہتے ہیں کہ یہ کچھ بھی نہیں ہے مگر ایک گھڑا ہوا جھوٹ۔ } اور ان کافروں نے حق کے بارے میں جبکہ یہ ان کے پاس آگیا کہا کہ یہ کچھ بھی نہیں ہے مگر ایک کھلا ہواجادو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٤
اور ہم نے انہیں ایسی کوئی کتابیں نہیں دیں جنہیں یہ پڑھتے ہوں } اور نہ ہی ہم نے آپ ﷺ سے پہلے ان کی طرف کوئی خبردار کرنے والا بھیجا تھا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٥
اور ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے اور یہ تو اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا تھا } تو انہوں نے میرے رسولوں ؑ کو جھٹلایا پس کیسی رہی (ان کے لیے) میری پکڑ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٦
(اے نبی ﷺ !) آپ کہیے کہ میں تمہیں بس ایک بات کی نصیحت کرتا ہوں یہ کہ تم کھڑے ہو جائو اللہ کے لیے دو دو ہو کر یا اکیلے اکیلے پھر غور کرو تمہارے ساتھی کو جنون کا کوئی عارضہ نہیں ہے } وہ نہیں ہیں مگر تمہارے لیے ایک خبردار کرنے والے ایک سخت عذاب کے آنے سے پہلے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٧
آپ ﷺ کہیے کہ اگر میں نے تم سے کچھ اجرت مانگی ہو تو وہ تمہارے ہی لیے ہے } میرا ا جر تو اللہ ہی کے ذمہ ہے اور وہ ہرچیز پر گواہ ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٨
} آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ یقینا میرا رب حق کے ساتھ ضرب لگاتا ہے (باطل کو) وہ خوب جاننے والا ہے تمام غیبوں کا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٩
آپ ﷺ کہہ دیجیے کہ حق آگیا ہے } اور باطل نہ تو (کسی چیز کی) ابتدا کرسکتا ہے اور نہ ہی اعادہ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥٠
آپ ﷺ (ان سے یہ بھی) کہیے کہ اگر میں بہک گیا ہوں تو اس کا وبال میرے اوپر ہی آئے گا } اور اگر میں ہدایت پر ہوں تو یہ اس وحی کے طفیل ہے جو میرا رب میری طرف کرتا ہے۔ یقینا وہ خوب سننے والا بہت قریب ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders