١١

کہ کشادہ زرہیں بنائو اور کڑیاں ملانے میں ٹھیک ٹھیک اندازہ رکھو اور تم سب نیک اعمال کرو۔ تم جو کچھ کر رہے ہو میں یقینا اسے دیکھ رہا ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور سلیمان ؑ کے لیے ہوا کو (مسخر کردیا تھا) اس کا صبح کو چلنا بھی ایک ماہ (کا سفر) تھا اور اس کا شام کو چلنا بھی ایک ماہ (کا سفر) تھا اور ہم نے اس کے لیے پگھلے ہوئے تانبے کا چشمہ جاری کردیا تھا اور کچھ ِجن بھی (اس ؑ کے تابع کردیے تھے) جو اس کے سامنے کام کرتے تھے اس کے رب کے حکم سے اور ان میں سے جو کوئی بھی ہمارے حکم سے سرتابی کرتا اسے ہم جلا دینے والا عذاب چکھاتے تھے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
وہ بناتے تھے اس کے لیے جو وہ چاہتا تھا بڑی بڑی عمارتیں اور مجسمے اور تالابوں کی مانند بڑے بڑے لگن اور بڑی بڑی دیگیں جو ایک جگہ مستقل پڑی رہتی تھیں اے دائود ؑ کے گھر والو ! عمل کرو شکر ادا کرتے ہوئے } اور (واقعہ یہ ہے کہ) میرے بندوں میں شکر کرنے والے کم ہی ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
پھر جب ہم نے اس ؑ پر موت طاری کردی تو کسی نے ان (جنات) کو اس کی موت سے آگاہ نہ کیا مگر زمین کے کیڑے نے جو اس ؑ کے عصا کو کھاتا تھا پھر جب وہ گرپڑا توجنوں پر واضح ہوگیا کہ اگر وہ غیب جانتے ہوتے تو اس ذلت کے عذاب میں نہ پڑے رہتے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
(اسی طرح) قوم سبا کے لیے بھی ان کے مسکن میں ایک نشانی موجود تھی دو باغات (کے سلسلے) تھے دائیں اور بائیں طرف کھائو اپنے رب کے رزق میں سے اور اس کا شکر اداکرو } (تمہارا) شہر بہت پاکیزہ ہے اور (تمہارا) رب بہت بخشنے والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
تو انہوں نے اعراض کیا چناچہ ہم نے بھیج دیا ان پر سیلاب بہت زور کا اور ہم نے بدل دیے ان کے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ جن میں کڑوے کسیلے پھل جھائو کے درخت اور کچھ تھوڑی سی بیریاں تھیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
یہ بدلہ دیا ہم نے ان کو ان کے کفر انِ نعمت کی وجہ سے } اور ہم ایسا برا بدلہ نہیں دیتے مگر نا شکرے لوگوں کو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
ہم نے ان کے (علاقے) اور ان بستیوں کے درمیان جنہیں ہم نے برکت عطا کر رکھی تھی واضح نظر آنے والی بستیاں قائم کردی تھیں اور ہم نے اندازہ مقرر کردیا تھا ان میں سفر کرنے کا } (ہم نے انہیں کہہ دیا تھا کہ) تم سفر کرو ان میں راتوں کو بھی اور دن کو بھی امن کے ساتھ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
تو انہوں نے کہا : اے ہمارے پروردگار ! ہمارے سفروں کے درمیان دوری پیدا کر دے اور انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تو ہم نے انہیں کہانیاں بنا دیا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کر کے رکھ دیا یقینا اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو بڑا صبر کرنے والا شکر کرنے والا ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
اور یقینا ابلیس نے ان کے بارے میں اپنا گمان سچ کر دکھایا } سو ان سب نے اس (ابلیس) کی پیروی کی سوائے مومنین کی ایک جماعت کے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders