سبا
سورہ
Saba
34

١

کل حمد اور کل شکر اس اللہ کے لیے ہے جس کی ملکیت ہے ہر وہ شے جو آسمانوں اور زمین میں ہے اور آخرت میں بھی اسی کے لیے حمد ہوگی اور وہ کمال حکمت والا ہرچیز سے باخبر ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
وہ جانتا ہے جو کچھ زمین میں داخل ہوتا ہے اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے نازل ہوتا ہے اور جو کچھ اس میں چڑھتا ہے اور وہ نہایت رحم کرنے والا بہت بخشنے والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
اور یہ کافر کہتے ہیں کہ ہم پر قیامت کبھی نہیں آئے گی (اے نبی ﷺ !) آپ کہیے کیوں نہیں ! میرے رب کی قسم جو تمام پوشیدہ چیزوں کو جاننے والا ہے وہ تم پر ضرور آکر رہے گی اس سے پوشیدہ نہیں رہ سکتی ذرّہ برابر بھی کوئی چیز نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں } اور نہ کوئی اس سے چھوٹی چیز اور نہ بڑی مگر وہ ایک روشن کتاب میں (لکھی ہوئی) موجود ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
تا کہ وہ جزا دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے (آخرت میں) مغفرت بھی ہوگی اور بہت با عزت روزی بھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
اور جو لوگ ہماری آیات کو شکست دینے کے لیے کوشاں رہے ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
اور (تا کہ) دیکھ لیں وہ لوگ جنہیں علم دیا گیا ہے کہ آپ ﷺ پر جو چیز نازل کی گئی ہے آپ ﷺ کے رب کی طرف سے وہ حق ہے اور وہ راہنمائی کرتی ہے نہایت غالب لائق ِحمد و ثنا ہستی کے راستے کی طرف۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
اور یہ کافر کہتے ہیں : کیا ہم تمہیں ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں جو تمہیں یہ خبر دیتا ہے کہ جب تم (مٹی میں مل کر) بالکل ریزہ ریزہ ہو جائو گے تو پھر تمہیں از سر ِنو پیدا کردیا جائے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
کیا اس نے جھوٹ باندھا ہے اللہ پر یا اسے جنون ہوگیا ہے بلکہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب میں اور دور کی گمراہی میں مبتلا ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
تو کیا انہوں نے دیکھا نہیں جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے آسمان اور زمین میں سے اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دیں یقینا اس میں نشانی ہے ہر اس بندے کے لیے جو (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
اور ہم نے دائود ؑ کو اپنی طرف سے خاص فضل عطا کیا تھا (ہم نے حکم دیا کہ) اے پہاڑو ! تم تسبیح کو دہرائو اس کے ساتھ اور پرندوں کو بھی (یہی حکم دیا تھا) اور ہم نے اس کے لیے لوہے کو نرم کردیا تھا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders