١١

اس میں میوے ہیں اور کھجوریں ہیں جن پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور ُ بھس والا اناج بھی ہے اور خوشبودار پھول بھی۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
تو تم دونوں (گروہ) اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اس نے پیدا کیا انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی ہوئی مٹی سے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
اور جنات کو اس نے پیدا کیا آگ کی لپٹ سے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
وہ ربّ ہے دونوں مشرقوں کا اور دونوں مغربوں کا۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
تو تم دونوں اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں اور قدرتوں کا انکار کرو گے ؟

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اس نے چلا دیے دو دریا جو آپس میں ملے ہوئے بھی ہیں۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
لیکن ان کے مابین ایک پردہ حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔

— بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders