٣١

اور جنت قریب لائی جائے گی اہل تقویٰ کے لیے کچھ بھی دور نہیں ہوگی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
(ان سے کہا جائے گا) یہ ہے جس کا وعدہ تم لوگوں سے کیا جاتا تھا ہر اس شخص کے لیے جو (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا اور حفاظت کرنے والا ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
جو ڈرتا رہا رحمن سے غیب میں ہونے کے باوجود۔ اور لے کر آیا رجوع کرنے والا دل۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
ان سے کہا جائے گا :) داخل ہو جائو اس (جنت) میں سلامتی کے ساتھ اب یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٥
ان کے لیے اس میں وہ سب کچھ ہوگاجو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس مزید بھی بہت کچھ ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٦
اور کتنی ہی قوموں کو ہم نے ان سے پہلے ہلاک کیا ہے جو قوت میں ان سے بڑھ کر تھیں سو انہوں نے ملکوں کے ملک فتح کیے ! پھر کیا وہ کوئی جائے فرار پا سکے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٧
۔ } یقینا اس میں یاد دہانی ہے اس کے لیے جس کا دل ہو یا جو توجہ سے سنے حاضر ہو کر۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٨
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان کے مابین ہے پیدا کیا چھ دنوں میں۔ اور ہم پر کوئی تکان طاری نہیں ہوئی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٩
تو (اے نبی ﷺ آپ صبر کیجیے اس پر جو یہ لوگ کہہ رہے ہیں اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے سورج کے طلوع ہونے سے قبل اور غروب ہونے سے قبل۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤٠
اور رات کے حصوں میں بھی اس کی تسبیح بیان کرو۔ اور سجدوں (نمازوں) کے بعد بھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders