٢١

اور ہر جان آئے گی (اس حالت میں کہ) اس کے ساتھ ہوگا ایک دھکیلنے والا اور ایک گواہ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
(اللہ فرمائے گا : اے انسان !) تو اس دن سے غفلت میں رہا تھا نا۔ تو آج ہم نے تجھ سے تیرا پردہ ہٹا دیا ہے تو آج تمہاری نگاہ کتنی تیز ہوگئی ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور اس کا ساتھی کہے گا : (پروردگار !) یہ جو میری تحویل میں تھا حاضر ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اللہ تعالیٰ فرمائے گا) جھونک دو جہنم میں ہر ناشکرے سرکش کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
جو خیر سے روکنے والا حد سے بڑھنے والا اور شکوک و شبہات میں مبتلا رہنے والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
جس نے اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا الٰہ بھی بنا لیا تھا۔ تو جھونک دو اس کو بڑے سخت عذاب میں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اس کا ساتھی (شیطان) کہے گا : پروردگار ! میں نے اس کو سرکش نہیں بنایا بلکہ یہ خود ہی بہت دور کی گمراہی میں پڑا ہوا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
اللہ فرمائے گا :) اب میرے سامنے جھگڑ 1 مت کرو جبکہ میں پہلے ہی تمہاری طرف وعید بھیج چکا ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
میرے حضور میں بات تبدیل نہیں کی جاسکتی اور میں اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہوں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
جس دن ہم پوچھیں گے جہنم سے کہ کیا تو بھر گئی ؟ اور وہ کہے گی کیا کچھ اور بھی ہے ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders