١١

یہ سب رزق ہے بندوں کے لیے اور اسی (پانی) سے ہم زندہ کردیتے ہیں مردہ زمین کو اسی طریقے سے نکلنا ہوگا (تمہارا بھی)۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
جھٹلایا تھا ان سے پہلے بھی نوح ؑ کی قوم نے کنویں والوں نے اور قوم ثمود نے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
اور قوم عاد فرعون اور لوط ؑ کے بھائیوں نے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اور بن والوں اور قومِ ُ تبع نے ان سب نے رسولوں کو جھٹلایا تو وہ مستحق ہوگئے میری وعید کے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
تو کیا ہم پہلی مرتبہ پیدا کر کے عاجز آگئے ہیں بلکہ یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں نئی تخلیق سے متعلق۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اور ہم نے ہی انسان کو پیدا کیا ہے اور ہم خوب جانتے ہیں جو اس کا نفس وسوسے ڈالتا ہے اور ہم تو اس سے اس کی رَگِ جاں سے بھی زیادہ قریب ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
جبکہ لیتے جاتے ہیں دو لینے والے جو دائیں طرف اور بائیں طرف بیٹھے ہوتے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
وہ کوئی لفظ بھی نہیں بولتا ہے مگر اس کے پاس ایک مستعد نگران موجود ہوتا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور بالآخر موت کی بےہوشی کا وقت آن پہنچا ہے حق کے ساتھ۔ یہی ہے نا وہ چیز جس سے تو بھاگا کرتا تھا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
اور صور میں پھونکا جائے گا یہ ہے وعدے کا دن۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders