قٓ
سورہ
Qaf
50

١

قسم ہے عظیم الشان قرآن کی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢
بلکہ انہیں بہت عجیب محسوس ہوا ہے کہ ان کے پاس آیا ہے ایک خبردار کرنے والا ان ہی میں سے تو کافروں نے کہا یہ تو بڑی عجیب سی بات ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣
کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی ہوجائیں گے (تو ہم پھر سے زندہ کیے جائیں گے یہ لوٹایا جانا تو بہت دور کی بات ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٤
ہم خوب جانتے ہیں کہ زمین ان میں سے کیا چیز کم کرتی ہے۔ اور ہمارے پاس تو ایک محفوظ رکھنے والی کتاب بھی موجود ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٥
بلکہ انہوں نے جھٹلا دیا حق کو جب کہ وہ ان کے پاس آیا سو اب وہ ایک بڑی الجھن میں مبتلاہو گئے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦
تو کیا انہوں نے دیکھا نہیں آسمان کی طرف جو ان کے اوپر ہے کہ ہم نے اسے کیسے بنایا ہے اور کیسے اسے مزین کیا ہے اور اس میں کہیں کوئی رخنہ نہیں ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧
اور زمین کو ہم نے پھیلا دیا ہے اور ہم نے اس میں لنگر ڈال دیے ہیں اور ہم نے اس میں ہر طرح کی بڑی ہی رونق والی چیزیں (جوڑوں کی شکل میں) پیدا کردیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٨
یہ اللہ کی نشانیاں ہیں) سجھانے اور یاد دہانی کرانے کو ہر اس بندے کے لیے جو رجوع رکھے ہوئے ہو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٩
اور ہم نے آسمان سے اتارا برکت والا پانی تو ہم نے اگایا اس کے ذریعے سے باغات کو اور ان فصلوں کو جو کٹ جاتی ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٠
اور کھجوروں کے بلند وبالا درخت جن کے خوشے ہیں تہ بہ تہ

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders