٦١

اور اللہ نجات دے گا ان لوگوں کو جنہوں نے تقویٰ کی روش اختیار کی تھی (اور انہیں پہنچا دے گا) ان کی کامیابی کی جگہوں پر نہ ان کو کوئی تکلیف چھو سکے گی اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٢
اللہ ہی ہر شے کا خالق ہے اور وہی ہرچیز پر نگہبان ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٣
اسی کے لیے ہیں تمام کنجیاں آسمانوں کی اور زمین کی۔ اور جن لوگوں نے اللہ کی آیات کا انکار کیا وہی ہیں گھاٹے میں رہنے والے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٤
(اے نبی ﷺ !) آپ کہہ دیجئے کہ اے جاہلو ! کیا تم مجھے بھی یہ مشورہ دے رہے ہو کہ میں اللہ کے سوا کسی اور کی بندگی کروں ؟

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٥
اور (اے نبی ﷺ !) آپ کی طرف تو وحی کی جا چکی ہے اور جو (رسول) آپ سے پہلے تھے ان کی طرف بھی (وحی کردی گئی تھی) اگر آپ بھی (بالفرض) شرک کریں گے تو آپ کے سارے اعمال بھی ضائع ہوجائیں گے اور آپ بھی نہایت خسارہ پانے والوں میں سے ہوجائیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٦
بلکہ آپ ﷺ صرف اللہ ہی کی بندگی کیجیے اور بن جائیے شکر گزار بندوں میں سے !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٧
اور انہوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیسے کہ اس کی قدر کا حق تھا اور زمین پوری کی پوری اس کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوئے ہوں گے وہ پاک ہے اور بہت بلند وبالا اس تمام شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٨
اور صور میں پھونکا جائے گا تو بےہوش ہوجائیں گے جو کوئی بھی ہیں آسمانوں میں اور زمین میں سوائے ان کے جنہیں اللہ چاہے گا پھر اس (صور) میں دوبارہ پھونکا جائے گا تو اچانک وہ سب کے سب کھڑے ہوجائیں گے دیکھتے ہوئے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٦٩
اور زمین جگمگا اٹھے گی اپنے رب کے نور سے اور اعمال نامہ لا کر رکھ دیا جائے گا اور لائے جائیں گے انبیاء اور شہید اور ان کے مابین فیصلہ کردیا جائے گا حق کے ساتھ اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٧٠
اور پورا پورا دے دیا جائے گا ہر جان کو جو کچھ کہ اس نے عمل کیا ہوگا اور اللہ خوب جانتا ہے جو عمل یہ لوگ کر رہے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders