١١

آپ مجھے اور ان جھٹلانے والوں کو چھوڑ دیں جو بڑی نعمتوں سے نوازے گئے ہیں اور ابھی آپ انہیں تھوڑی سی مہلت دیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
ہمارے پاس ان کے لیے بھاری بیڑیاں اور بھڑکتی آگ ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
اور وہ کھانا جو حلق میں اٹک جائے گا اور دردناک عذاب ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
جس دن کہ زمین اور پہاڑ لرزنے لگیں گے اور پہاڑ ریت کے بکھرتے تودے بن جائیں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
(اے لوگو !) ہم نے تمہاری طرف ایک رسول ﷺ بھیج دیا ہے تم پر گواہ بنا کر۔ جیسے کہ ہم نے بھیجا تھا فرعون کی طرف بھی ایک رسول۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
پس فرعون نے نافرمانی کی ہمارے رسول ؑ کی تو ہم نے پکڑ لیا اس کو بڑے وبال والی پکڑ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
اب اگر تم کفر کرو گے تو تم کیسے بچ جائو گے اس دن جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
آسمان اس سے پھٹ پڑنے والا ہے اس کا وعدہ پورا ہو کر رہے گا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
یقینا یہ ایک یاددہانی ہے۔ تو جو کوئی بھی چاہے وہ اپنے رب کی طرف راستہ اختیار کرلے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
(اے نبی ﷺ !) یقینا آپ کا رب جانتا ہے کہ آپ قیام کرتے ہیں کبھی دو تہائی رات کے قریب کبھی نصف رات اور کبھی ایک تہائی رات اور جو لوگ آپ کے ساتھ ہیں ان میں سے بھی ایک جماعت آپ کے ساتھ (کھڑی) ہوتی ہے۔ اور اللہ ہی رات اور دن کا اندازہ کرتا ہے۔ اللہ جانتا ہے کہ تم اس کی پابندی نہیں کرسکو گے تو اس نے تم پر مہربانی فرمائی ہے تو اب قرآن سے جتنا بآسانی پڑھ سکتے ہو پڑھ لیا کرو۔ اللہ کے علم میں ہے کہ تم میں کچھ لوگ مریض ہوں گے اور بعض دوسرے زمین میں سفر کریں گے اللہ کے فضل کو تلاش کرتے ہوں گے اور کچھ اللہ کی راہ میں قتال کر رہے ہوں گے چناچہ جس قدر تمہارے لیے آسان ہو اس میں سے پڑھ لیا کرو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو اور اللہ کو قرض حسنہ دو۔ اور جو بھلائی بھی تم آگے بھیجو گے اپنی جانوں کے لیے اسے موجود پائو گے اللہ کے پاس بہتر اور اجر میں بڑھ کر۔ اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے رہو۔ اور اللہ سے مغفرت طلب کرتے رہو۔ یقینا اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا رحمت فرمانے والا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders