٢١

اور یقیناً تمہارے لیے ان چوپایوں میں بھی عبرت کا سامان ہے ہم پلاتے ہیں تمہیں اس میں سے جو ان کے پیٹوں میں ہے اور تمہارے لیے ان میں بہت سے فوائد ہیں اور ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
اور ان (چوپایوں) پر اور کشتیوں پر بھی تم سوار کیے جاتے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور ہم نے بھیجا نوح ؑ کو اس کی قوم کی طرف تو اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی بندگی کرو تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے اس کے سوا تو کیا تم (اس کے غضب سے) ڈرتے نہیں ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
تو کہا اس ؑ کی قوم کے ان سرداروں نے جنہوں نے کفر کی روش اختیار کی تھی یہ کچھ بھی نہیں مگر تمہاری طرح کا ایک بشر یہ تمہارے اوپر اپنی فوقیت چاہتا ہے اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتوں کو بھیج دیتا ہم نے اس طرح کوئی بات اپنے پہلے آباء و اَجداد میں نہیں سنی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
یہ تو بس ایک ایسا شخص ہے جس کو کچھ جنون لاحق ہوگیا ہے چناچہ تم لوگ انتظار کرو اس (کے انجام) کا کچھ وقت کے لیے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
نوح ؑ نے عرض کیا : اے میرے پروردگار ! تو میری مدد فرما اس پر کہ انہوں نے مجھے جھٹلادیا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
تو ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ ہماری نگرانی اور وحی کی ہدایات کے مطابق ایک کشتی بنائیے پھر جب ہمارا حکم آن پہنچے اور تنور ابل پڑے تو اس میں رکھ لینا تمام مخلوق میں سے جوڑے اور اپنے گھر والوں کو بھی (سوار کرا لینا) سوائے ان کے جن کے بارے میں ان میں سے پہلے ہی بات طے ہوچکی ہے اور مجھ سے ان لوگوں کے بارے میں کوئی بات نہ کرنا جنہوں نے شرک کیا یقیناً وہ سب غرق کردیے جائیں گے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
پھر جب تم اور تمہارے سب ساتھی کشتی میں بیٹھ جائیں تو کہناکہُ کل شکر اس اللہ کا ہے جس نے ہمیں ظالم قوم سے نجات دی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
اور دعا کرنا کہ اے میرے پروردگار ! مجھے اتاریو برکت والا اتارنا اور یقیناً تو ہی ہے بہترین اتارنے والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
یقیناً اس میں بڑی نشانیاں ہیں اور یقیناً ہم آزمانے والے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders