٢١

نوح ؑ نے کہا : پروردگار ! انہوں نے میری نافرمانی کی اور انہوں نے ان لوگوں کی پیروی کی جن کے مال اور اولاد نے ان کے لیے سوائے خسارے کے اور کچھ نہیں بڑھایا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
اور ان لوگوں نے ایک چال بھی چلی بہت بڑی چال۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور انہوں نے کہا کہ تم اپنے ان معبودوں کو ہرگز چھوڑ نہ بیٹھنا۔ ہرگز مت چھوڑنا وَد کو سواع کو یغوث کو یعوق کو اور نسر کو۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
اور انہوں نے تو بہتوں کو بہکا دیا ہے۔ اور (اے اللہ !) اب ُ تو ان ظالموں کے لیے سوائے گمراہی کے اور کسی چیز میں اضافہ نہ فرما !

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اپنی خطائوں کی وجہ سے ہی وہ غرق کیے گئے اور داخل کردیے گئے آگ میں تو نہ پایا انہوں نے اپنے لیے اللہ کے مقابل کوئی مددگار۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اور نوح ؑ نے کہا : اے میرے پروردگار ! اب ُ تو اس زمین پر کافروں کا بستا ہوا ایک گھر بھی مت چھوڑ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اگر تو نے ان کو چھوڑ دیاتو یہ تیرے بندوں کو گمراہ کریں گے اور ان کی نسلوں میں بھی اب فاجر اور کافر لوگوں کے سوا اور کوئی پیدا نہیں ہوگا۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
پروردگار ! مغفرت فرما دے میری اور میرے والدین کی اور جو کوئی بھی میرے گھر میں داخل ہوجائے ایمان کے ساتھ اس کی بھی اور تمام مومن مردوں اور مومن عورتوں کی بھی (مغفرت فرمادے) اور ان ظالموں کے لیے ُ تو اب کسی چیز میں اضافہ مت کر سوائے تباہی اور بربادی کے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders