٢١

اطاعت لازم ہے اور کوئی بھلی بات کہی جاسکتی ہے تو جب کوئی فیصلہ طے پا جائے تو پھر اگر وہ اللہ سے (اپنے ایمان کے وعدے میں) سچے ثابت ہوں تبھی ان کے لیے بہتری ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
پس تم سے اس کے سوا کچھ متوقع نہیں ہے کہ اگر تم لوگوں کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں فساد مچائو گے اور اپنے رحمی رشتے کاٹو گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی ہے پس ان کے کانوں کو بہرا اور ان کی نگاہوں کو اندھا کردیا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
کیا یہ لوگ قرآن پر تدبر ّنہیں کرتے یا ان کے دلوں پر قفل پڑچکے ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
یقینا وہ لوگ جو پھرگئے اپنی پیٹھوں کے َبل اس کے بعد کہ ان پر ہدایت واضح ہوچکی شیطان نے ان کے لیے (ارتداد کا یہ مرحلہ) آسان کردیا ہے اور انہیں لمبی لمبی امیدیں دلائی ہیں۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
یہ اس لیے ہوا کہ انہوں نے ان لوگوں سے جنہیں اللہ کا نازل کیا ہوا (قرآن) ناپسند ہے کہا کہ ہم بعض امور میں تمہاری اطاعت جاری رکھیں گے۔ اور اللہ کو ان کی خفیہ باتوں کا خوب علم ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
تو کیا حال ہوگا (ان کا اس وقت) جب فرشتے ان کی جانیں قبض کریں گے ضربیں لگاتے ہوئے ان کے چہروں پر اور ان کی پیٹھوں پر

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
یہ اس لیے کہ انہوں نے پیروی کی اس چیز کی جو اللہ کو ناراض کرنے والی ہے اور انہوں نے ناپسند کیا اس کی رضا کو تو اس نے ان کے تمام اعمال اکارت کردیے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
کیا سمجھ رکھا تھا ان لوگوں نے جن کے دلوں میں روگ ہے کہ اللہ ان کے کھوٹ کو ظاہر نہیں کرے گا ؟ اور یقینا اللہ ظاہر کر کے رہے گا سچے اہل ایمان کو اور ظاہر کر کے رہے گا منافقین کو بھی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
اور اگر ہم چاہیں تو آپ کو یہ لوگ دکھا دیں اس طرح کہ آپ ان کے چہروں سے انہیں پہچان لیں گے۔ اور آپ انہیں لازماً پہچان لیں گے (ان کی) گفتگو کے انداز سے۔ اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders