١١

تو اللہ انہیں بچا لے گا اس دن کے شر سے اور بخش دے گا انہیں تروتازگی اور مسرت۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور بدلے میں دے گا انہیں ان کے صبر کے سبب جنت اور ریشم کا لباس۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوئے ہوں گے اس میں تختوں کے اوپر۔ نہیں دیکھیں گے وہ اس میں دھوپ کی حدت اور نہ سخت سردی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اور جنت کے سائے ان کے اوپر جھکے ہوئے ہوں گے اور اس کے پھلوں کے خوشے نیچے جھکے ہوئے لٹک رہے ہوں گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
اور گردش میں ہوں گے ان پر (خدامِ جنت) چاندی کے برتنوں اور شیشے کے پیالوں کے ساتھ۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
ایسا شیشہ جو چاندی کا ہوگا ان کو (ساقیانِ جنت نے) بھرا ہوگا بھرپور اندازے کے مطابق۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
اور ان کو پلایا جائے گا اس میں ایساجام کہ جس میں ملونی ہوگی سونٹھ کی۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
یہ ایک چشمہ ہے اس (جنت) میں جس کا نام سلسبیل ہے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور ان پر گردش میں رہیں گے ایسے لڑکے (خدامِ جنت) جو ہمیشہ اسی عمر (اور شکل) میں رہیں گے۔ جب تم انہیں دیکھو گے تو محسوس کرو گے کہ جیسے وہ موتی ہیں بکھرے ہوئے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
اور تم جہاں بھی دیکھو گے وہیں نعمتیں ہی نعمتیں اور بہت بڑی بادشاہی دیکھو گے۔

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders