٣١

کیا تم دیکھتے نہیں کہ کشتیاں چلتی ہیں سمندر میں اللہ کی نعمتوں کو لے کرتا کہ وہ دکھائے تمہیں اپنی نشانیوں میں سے یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر اور شکر کرنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٢
اور جب کبھی (سمندر میں) موج انہیں ڈھانپ لیتی ہے سائبانوں کی طرح تو وہ پکارنے لگتے ہیں اللہ کو اس کے لیے اطاعت کو خالص کرتے ہوئے پھر جب وہ انہیں نجات دے کر خشکی پر لے آتا ہے تو ان میں کچھ ہی ہیں جو میانہ روی اختیار کرتے ہیں اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو قول کے جھوٹے اور نا شکرے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٣
اے لوگو ! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو اور ڈرو اس دن سے جس دن کوئی باپ اپنے بیٹے کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ ہی بیٹا اپنے باپ کے کچھ کام آسکے گا یقیناً اللہ کا وعدہ سچا ہے تو (دیکھو !) تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے دنیا کی زندگی اور (دیکھنا !) تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے اللہ کے حوالے سے وہ بڑا دھوکے باز

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٤
یقیناً اللہ ہی ہے جس کے پاس ہے قیامت کا علم اور وہی بارش برساتا ہے اور وہ جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کل وہ کیا کمائی کرے گی اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں اس کی موت واقع ہوگی یقیناً اللہ سب کچھ جاننے والا ہرچیز کی خبر رکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders