٢١

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اس (ہدایت) کی جو اللہ نے نازل فرمائی ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم تو اس (طریقے) کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے آباء و اَجداد کو پایا ہے خواہ انہیں شیطان بلا رہا ہو جہنم کے عذاب کی طرف

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٢
اور جس شخص نے اپنا چہرہ اللہ کے سامنے جھکا دیا اور وہ احسان کی روش اختیار کرنے والا بھی ہو تو اس نے تھام لیا مضبوط حلقے کو اور تمام معاملات کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٣
اور (اے نبی ﷺ !) جو کوئی کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو رنجیدہ نہ کرنے پائے ہماری ہی طرف ان سب کو لوٹنا ہے پھر ہم انہیں آگاہ کردیں گے ان کاموں کے بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے یقیناً اللہ خوب جاننے والا ہے اسے بھی جو سینوں میں چھپا ہوا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٤
ہم انہیں تھوڑی دیر کے لیے مال و متاع دے رہے ہیں پھر ہم انہیں کھینچ کر لائیں گے ایک بہت گاڑھے عذاب کی طرف

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٥
اور (اے نبی ﷺ !) اگر آپ ان سے پوچھیں کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو تو ضرور کہیں گے کہ اللہ نے آپ ﷺ کہیے کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں لیکن ان کی اکثریت علم نہیں رکھتی

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٦
اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے یقیناً اللہ ہی غنی ہے بہت خوبیوں والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٧
اور اگر زمین میں جتنے بھی درخت ہیں وہ سب قلم بن جائیں اور سمندر (سیاہی بن جائے) اس کے بعداس کو مزید سات سمندر سیاہی مہیا کریں اللہ کے کلمات ختم نہ ہوں گے۔ یقیناً اللہ زبردست ہے کمال حکمت والا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٨
تم سب کا پیدا کرنا اور دوبارہ اٹھانا (اللہ کے لیے) ایسا ہی ہے جیسے ایک جان کا (پیدا کردینا اور دوبارہ زندہ کردینا) یقیناً اللہ سب کچھ سننے والا ہرچیز پر نظر رکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٩
کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ رات کو پرو لاتا ہے دن میں اور دن کو پرو لاتا ہے رات میں اور اس نے مسخر کردیا ہے سورج اور چاند کو۔ یہ سب کے سب چل رہے ہیں ایک وقت معین تک کے لیے اور یہ کہ اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کر رہے ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٣٠
یہ اس لیے کہ اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ یہ لوگ جس کسی کو بھی اس کے سوا پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور یقیناً اللہ ہی سب سے بلند وبالا اور عظمت والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders