١١

یہ تو ہے اللہ کی تخلیق اب تم مجھے دکھاؤ کہ انہوں نے کیا پیدا کیا ہے جو اس کے سوا (تمہارے معبود) ہیں بلکہ یہ ظالم کھلی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٢
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی کہ اللہ کا شکر ادا کرو اور جو کوئی بھی شکر کرتا ہے تو وہ شکر کرتا ہے اپنے ہی بھلے کے لیے اور جو کوئی نا شکری کرتا ہے تو اللہ بےنیاز ہے اور وہ اپنی ذات میں خود محمود ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٣
اور جب کہا لقمان نے اپنے بیٹے سے جبکہ وہ اسے نصیحت کر رہا تھا اے میرے بیٹے ! اللہ کے ساتھ شرک مت کرنا۔ یقیناً شرک بہت بڑا ظلم ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٤
اور ہم نے وصیت کی انسان کو اس کے والدین کے بارے میں اس کو اٹھائے رکھا اس کی ماں نے (اپنے پیٹ میں) کمزوری پر کمزوری جھیل کر اور اس کا دودھ چھڑانا ہوا دو سال میں کہ تم شکر کرو میرا اور اپنے والدین کا اور میری ہی طرف تمہارا لوٹنا ہوگا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٥
اور اگر وہ تم پر دباؤڈالیں کہ تم میرے ساتھ شریک کرو اس چیز کو جس کا تمہارے پاس کوئی علم نہیں تو ان کا کہنا مت مانو اور دنیا میں ان کے ساتھ رہو بہتر انداز میں اور پیروی کرو اس شخص کی جو میری طرف رخ کرچکا ہے پھر میری ہی طرف تمہارا لوٹنا ہے پھر میں تمہیں جتلا دوں گا جو کچھ تم کرتے رہے تھے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٦
اے میرے بچے ! اگر وہ (کوئی اچھا یا برا عمل) رائی کے دانے کے برابر بھی ہو پھر وہ ہو کسی چٹان میں یا آسمانوں میں یا زمین کے اندر اسے اللہ لے آئے گا یقیناً اللہ بہت باریک بین ہرچیز کی خبر رکھنے والا ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٧
اے میرے بچے ! نماز قائم کرو اور نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو اور جو بھی تکلیف تمہیں پہنچے اس پر صبر کرو یقیناً یہ ہمت کے کاموں میں سے ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٨
اور اپنے گالوں کو پھلا کر مت رکھو لوگوں کے سامنے اور زمین میں اکڑ کر مت چلو یقیناً اللہ ہر شیخی خورے تکبر کرنے والے کو پسند نہیں کرتا

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

١٩
اور اپنی چال میں میانہ روی اختیار کرو اور اپنی آواز کو پست رکھو یقیناً سب سے ناپسندیدہ آواز گدھے کی آواز ہے

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

٢٠
کیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے تمہارے لیے مسخر کردیا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اس نے اپنی ظاہری و باطنی نعمتیں تم پر مکمل کردی ہیں اور لوگوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی علم ہو یا کوئی ہدایت ہو یا کوئی روشن کتاب ہو

بیان القرآن (ڈاکٹر اسرار احمد)

Notes placeholders